دینی اور دنیاوی کامیابی کے لئے علم کا حصول ضروری ۔۔مولانا محمد احمد وارثی

سلطانپور(نامہ نگار): انسان کو دنیا اور آخرت میں کامیابی کے لئے علم کا حاصل کرنا ضروری ہے ۔ علم ہی وہ شے ہے جو انسان کی زندگی کو سنوارتی ہے اور بھلے برے کی تمیز سکھاتی ہے علم کے بغیر انسان کی زندگی ایک جانور کی سی ہو جاتی ہے ۔ علم کی پہلی منزل یہ ہے کہ انسان اپنے مالک
حقیقی کو پہشان لے اور اسکے ساتھ کسی کو شریک نہ کرے اسکے بعد انسان کی ذمہ داری ہے کہ وہ حصول علم کے ذریعہ اللہ کے نبی حضرت محمد ؑ کی حیات طیبہ کا مطالعہ کرے اور نبیؑ کی ذات سے سچا و پکا عشق کرتے ہوئے آپؑ کے بتائے ہوئے اصولوں کو اختیار کرے اللہ کے نبیؑ نے انسانی زندگی کی کامیابی کے سبھی نسخہ اپنے طریقے میں رکھ دئے ہیں ۔مذکورہ خیالات کا اظہار مولانا محمد احمد وارثی پرنسپل جامعہ عربیہ سلطانپور نے گزشتہ شب موضع پٹیلا بلدی رائے میں ایک
جشن عید میلاالنبی سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا ، یہ جلسہ بابا میر شاہ ٹرسٹ کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا ۔ مولانا محمد احمد وارثی نے کہا کہ زندگی جینے کے سبھی طریقے ہمیں اللہ نے قرآن میں بتا دئے ہیں اور ان طریقوں کی تشریح اللہ ک6 نبیؑ نے اپنی سیرت و کردار کے ذریعہ کر دی ہے بغیر علم حاصل کئے ہم قرآن اور سیرت رسولؑ تک نہیں پہنچ سکتے اس ناطے علم کا حاصل کرنا ضروری ہے ۔ اللہ کے نبیؑ نے فرمایا کہ علم حاصل کرنا ہر مرد و عورت پر فرض ہے نیز قرآن پاک کی پہلی آیت جب نازل ہوئی اس میں بھی پڑھنے کی تلقین کی گئی اور انسان کو قلم کے ذریعہ علم سکھانے کی بات کہی گئی ۔ اس جلسہ کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا دیگر علماء نے بھی اپنے خطابات میں قرآن و سنت کی پیروی کرنے پر زور دیا ۔ شعرائے کرام نے نعتیہ کلام پیش کیا ۔ صلوة سلام اور دعا پر جلسہ کا اختتام ہوا۔
تصویر ۔۔۔۔۔۔۔۔ مولانا محمد احمد وارثی جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے
Report- imtiyaz khan